حسن علی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں اپنے پہلے ہی میچ میں دھوم مچادی

97

قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بالر حسن علی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں اپنے پہلے ہی میچ میں دھوم مچادی۔فاسٹ باؤلر نے کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

تفصیلات کے مطابق ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن سنبھالنے والے حسن علی چند روز قبل ہی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے ڈھاکہ پہنچے تھے اور ان کی ٹیم کومیلا وکٹورینز لیگ میں ٹاپ پوزیشن پر موجود ڈھاکہ ڈائنامائٹس کے مقابل آئی۔قومی فاسٹ باؤلر نے کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرتے ہوئے3.3اوورز میں20رنز دیکر5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ حسن علی نے 5کھلاڑیوں کو کلین بولڈ کیا۔

حسن علی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے رواں سیز ن کے دوران ایک اننگ میں 5شکار کرنے والے پہلے بالر ہیں جبکہ اپنے تمام شکاروں کو بولڈ کرنے کے ساتھ ہی وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں یہ کارنامہ سر انجام دینے والے محض دوسرے بالر بن گئے ہیں۔ان سے قبل بنگلہ دیش کے روبیل حسین نے 2010میر پور کے مقام پر یہ اعزاز حاصل کیا تھا ۔

حصہ