تربت میں قتل ہونے پانچ افراد کو جرمنی بھیجنے کا لالچ دینے والا انسانی اسمگلر گرفتار

166

ایف آئی اے نے تربت میں قتل نوجوانوں کو جرمنی بھیجنے کا لالچ دینے والے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ تربت کے راستے غیرقانونی طور پر جرمنی جانے والے 5 افراد کے قتل کے واقعے میں اہم گرفتار ی کرلی ہے اور مقتولین کو غیرقانونی طور پر براستہ تربت جرمنی بھجوانے والے انسانی اسمگلر سہیل شکیل کو گجرات سے گرفتار کرلیا گیاہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی ایخالدانیس کے مطابق ملزم سہیل شکیل نے قتل ہونے والے پانچوں افراد کو غیرقانونی طور پر براستہ تربت جرمنی کے لیے روانہ کیاتھا، مقتولین نے سہیل شکیل کے ساتھ جرمنی جانیکیلئے ڈیل کی تھی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ سہیل جرمنی میں مقیم اپنے بھائی ہمایوں کے ساتھ مل کر انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلاتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ