شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے

73

ڈھاکا (جسارت نیوز) شاہد خان آفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر پہلے پاکستانی بولر بن گئے، انہوں نے گزشتہ روز بنگلا دیش میں پریمیئر لیگ میں ڈھاکا ڈائنامائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے راجشاہی کنگز کے خلاف میچ میں 4 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنا کر یہ اعزاز پایا، انہوں نے ہم وطن بولر سہیل تنویر کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا، تنویر نے 278 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ آفریدی 281 وکٹیں لیکر یاسر عرفات کے ہم پلہ ہو گئے ہیں، آفریدی ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر دنیا کے چوتھے بولر بن گئے ہیں، ڈیوائن براوو 389 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، مالنگا 325 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور سنیل نارائن 302 وکٹیں لیکر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔