اینڈی مرے نے کوچ ایون لینڈل سے دوبارہ رائیں جدا کر لیں

54

لندن(جسارت نیوز) شہرہ آفاق برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے کوچ ایون لینڈل سے دوبارہ رائیں جدا کر لیں۔ دونوں نے باہمی اتفاق سے معاہدہ ختم کیا۔ سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے لینڈل کی زیر کوچنگ 2012ء سے 2014ء کے دوران ومبلڈن، یو ایس اوپن اور اولمپک گولڈ میڈل جیتا تھا، اس کے بعد برطانوی اسٹار نے لینڈل کو فارغ کر دیا تھا، 2016ء میں مرے نے دوبار لینڈل کی خدمات حاصل کیں اور اس دوران انہوں نے دوسری مرتبہ ومبلڈن اور اولمپک گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، اس کے علاوہ انہوں نے دنیا کا نمبر ایک کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی پایا تاہم انجری مسائل کے باعث قبل ازوقت سیزن اختتام کرنے کی وجہ سے انہیں ٹاپ پوزیشن سے محروم ہونا پڑا تھا۔ مرے نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے ایک ساتھ کامیاب وقت گزارا ہے، لینڈل نے میری بہت راہنمائی کی اور مجھے ان کے تجربے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، اب تمام تر توجہ آئندہ برس ہونے والے ایونٹس پر مرکوز ہے۔

حصہ