کیرون پولارڈ 500 چھکے لگانے والے گیل کے بعد دوسرے کھلاڑی بن گئے

47

ڈھاکا(جسارت نیوز) جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کیرن پولارڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں چھکوں کی پانچویں سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے کرس گیل کے بعد دوسرے کھلاڑی بن گئے، پولارڈ نے بنگلا دیش میں جاری بی پی ایل میں ڈھاکا ڈائنامائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے راجشاہی کنگز کے خلاف میچ میں 3 چھکے لگا کر یہ کارنامہ انجام دیا، پولارڈ نے 392 میچز میں 500 چھکے مکمل کیے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی اعزاز کرس گیل کو حاصل ہے جنہوں نے 772 چھکے لگا رکھے ہیں۔

حصہ