این بی باسکٹ بال ٹورنامنٹ ‘سیمی فائنل مرحلہ آج شروع ہوگا

20

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کراچی پر جاری 12واں نیشنل بنک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ “سیمی فائنل کی لائن اپ مکمل ۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں باؤنس کلب نے نیبر ہڈ کلب کو 34-22سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی،فاتح ٹیم باؤنس کلب کی جانب سے شاہ میر اور ضیاء الرحمن نے 10-10جبکہ مبشر حسین نے 6اور نیبر ہڈ کی جانب سے عبداللہ نے 7،حمزہ خان اور علی احمد نے 4-4پوائنٹس اسکور کیے ،کھیلے کے دوسرے میچ میں عسکری الفاذ نے آرام باغ باسکٹ بال کلب کو سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد 51-49سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔عسکری کلب کی جانب سے عدنان خان نے 15،محمد سمیع نے 13اور شاہ میر جونیئر نے 11 جبکہ آرام باغ کی جانب سے جہانزیب 12،کاظم رضا 9اور راج کمار نے 8پوائنٹس اسکور کیے ۔کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل آج شام 7بجے جبکہ دوسرا سیمی فائنل رات ساڑھے 8 بجے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر کھیلا جائیگا ۔

حصہ