یوتھ ایشیا کپ‘ پاکستان اورافغانستان آج فائنل میں مدمقابل ہوں گے

27

کوالالمپور(جسارت نیوز) اے سی سی انڈر 19 یوتھ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آج کھیلا جائے گا، پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی۔ ملائیشیا میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور2 ٹاپ ٹیموں پاکستان اور افغانستان نے شاندار کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا لی ہے، ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلا دیش اور دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے نیپال کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں آج مدمقابل ہوں گی۔