پاکستانی فائٹر نے کنگڈم آف چیمپئنز بریو 9 ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا

23

منامہ (جسارت نیوز ) پاکستانی مکس مارشل آرٹس فائٹر حیدر فرمان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر بحرین میں ہونے والی کنگڈم آف چیمپئنز کے بریو 9 ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بحرین میں ہونے والی کنگڈم آف چیمپئنز کے بریو 9 ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے رویتی حریف بھارت کو شکست دے دی ہے۔ پاکستانی مکس مارشل آرٹس فائٹر حیدر فرمان نے فائنل میں بھارت کے عاطف محمود کو شکست سے دوچار کیا۔فائنل میچ میں 3راؤنڈ کھیلے گئے۔ میچ کے پہلے 2 راؤنڈز میں پاکستان کا پلٹا بھاری رہا۔ تاہم تیسرے راؤنڈ میں بھارت کے عاطف محمود کا پلڑا رہا۔ میچ کے بعد تمام ریفریز نے متفقہ طور پر پاکستان کے حیدر فرمان کو فاتح قرار دے دیا۔