ایچ آر این کے تحت ’’ رانگ سائیڈ ٹریفک ‘‘آگاہی کیمپ کا انعقاد

23

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) ہیومن رائٹس نیٹ ورک ( ایچ آر این)کے زیر اہتمام ٹر یفک حادثات سے متاثرہ افرادکے عالمی دن کے مو قع پر فا ئیو اسٹار چورنگی ،نا رتھ نا ظم آبادپر’’ رونگ سائیڈ ٹریفک ‘‘ سے متعلق دو روزہ آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کی قیادت ایچ آر این کراچی کے صدر انتخاب عالم سوری ، جنرل سیکرٹری شہزاد مظہر ،سماجی رہنما محمد سالم نے کی۔بعد ازاں اسی سلسلہ میں ایک آ گاہی روڈ شو کا اہتمام بھی کیا گیا ۔جس میں بڑ ی تعداد میں لو گوں نے بینرز، پلے کا رڈز ہا تھ میں اٹھائے ہو ئے تھے ۔ جس پرغلط سمت ٹریفک کی پا بندی ، روڈ سیفٹی ، ٹریفک کے مسائل اوراس کی آ گاہی کے حوالے سے جملے درج تھے ۔روڈ یو زرز کو ایچ آراین کی طر ف سے عوام الناس میں ٹر یفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کر نے کے لیے بر یفنگ مواد بھی تقسیم کیا گیا ۔ روڈ سیفٹی کیمپ سے انتخاب سوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹر یفک حا دثات کے نتیجے میں ہو نے والی ہلاکتوں سے ہر سال لا کھوں خاندان اپنے عزیزوں سے محروم ہو جا تے ہیں اور سنگین مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ شہر میں بیشتر حادثات غلط سمت میں ٹریفک کی وجہ سے ہو رہے ہیں، عوام میں ٹر یفک کے قوانین اور اس کی پا بندی کر انے میں ہم سب کو مل کر کوشش کرنی ہوگی۔

حصہ