ریحان قتل کیس‘ملزمان 4 روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

27

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے مومن آباد میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 14 سالہ ریحان کے قتل کیس میں گرفتارپولیس کانسٹیبل ماجد اوراسکے ساتھیوں کو مزید چارروزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا گیا ۔کراچی کی مقامی عدالت میں مومن آباد میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 14 سالہ ریحان کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ مومن آباد پولیس نے گرفتارپولیس کانسٹیبل ماجد اوراس کے ساتھی طاہر‘عبد الرزاق اوراکرم کوعدالت میں پیش کیا۔پولیس نے عدالت کوبتایاکہ چندروز قبل پولیس فائرنگ سے 14سالہ ریحان کی ہلاکت ہوئی تھی، ملزم طاہر سے نائن ایم ایم پستول برآمد کر لی گئی۔پولیس نے مزید ریمانڈ کی استدعا کی جس پرعدالت نے ملزمان کو مزید چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

حصہ