اسلامی و فلاحی ریاست کے بغیر تعمیر  و ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں، ثمینہ قمر

26

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع وسطی کی ناظمہ ثمینہ قمر نے رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ رابطہ عوام مہم کا مقصد گھر گھر ملاقاتوں کے ذریعے خواتین میں دین کا شعور بیدار کرنا، پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائے بغیر تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رشوت اور کرپشن کے آگے بند باندھنے کے لیے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

حصہ