رشوت اوراقرباپروری ختم نہ ہوئی تو  انصاف کاخون ہوتارہے گا،یوسف سلیم

20

کراچی(پ ر)پنجابی قومی تحریک کی مرکزی کابینہ اور مرکزی کونسل کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر یوسف سلیم پاکستان ہاؤس میں منعقد ہوا،اس موقع پر قائد تحریک نے کہا کہ جب تک اس ملک سے رشوت،کنبہ پروری کا پیمانہ نہیں ٹوٹتا عدل و انصاف کا جنازہ نکلتا رہے گا۔ انہوں نے کہاکہہم پاکستانی ہیں لیکن ہم علاقوں،فرقوں وغیرہ میں بٹ کر اپنی تمام توانا ئیاں صرف کر رہے ہیں۔ عوام کو مختلف نعروں سے بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔