انڈر 19ایشیا کپ،افغانستان پاکستان کو شکست دیکر چیمپئن بن گیا

84

انڈر19 ایشیاء کپ کے فائنل میں افغانستان نے پاکستان کوعبرتناک شکست دیکر پہلی مرتبہ انڈر 19کرکٹ ایشیاء کپ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے گئے ایشیاء کپ انڈر 19کے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ افغانستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 248رنز بنائے۔افغانستان کی جانب سے اکرام علی خیل 107رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد موسیٰ نے 3‘ شاہین آفریدی نے 2 جبکہ حسن خان اور محمد طحہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

افغانستان کی جانب سے 249رنز ہدف کے تعاون میں پاکستانی انڈر 19ٹیم 22.1اوورز میں 63رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان کے 8بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے جن میں سے تین کوئی رنز نہ بنا سکے۔ پاکستان کی جانب سے محمد طحہ 19رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے۔ افغانستان کی جانب سے مجیب نے 5، قیس احمد نے 3 اور وفادار نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

افغانستان کے اکرام علی خیل کو مین آف دی میچ اور افغانستان کے نوجوان باؤلر مجیب زدران کو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔