اسحاق ڈار کو مزید راز فاش ہونے کے ڈر سے نہیں ہٹایا جارہا،عمران خان

130

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو ڈر ہے کہ کہیں  اسحاق ڈار پہلے کیطرح دوبارہ زبان نہ کھول دیں اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے نہ آجائیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نواز شریف کا کٹھ پتلی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تعجب کی بات ہے کہ نواز شریف کا کٹھ پتلی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شریف مافیا کے فرنٹ مین اور قانون سے بھاگے ہوئے شخص کو عہدے سے نہیں ہٹا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ شریف مافیا کے دبا ؤ کے باعث وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نہیں ہٹایا جا رہا، کیونکہ شریف مافیا کو اسحاق ڈار کی جانب سے منی لانڈرنگ کے مزید انکشافات کا ڈر ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ اسحاق ڈار کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے کئی مقدمات میں مطلوب مفرور ملزم ہے، اسحاق ڈار نے پہلے بھی نواز شریف کی منی لانڈرنگ کے بارے میں انکشافات کیے تھے اور اب بھی شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کے مزید راز فاش ہونے کے ڈر سے انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا جارہا۔

حصہ