وزیراعظم خود قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر سکتے ہیں‘رضا گیلانی

44

ملتان (آئی این پی ) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئینی طریقے کے مطابق وزیراعظم خود قبل از وقت نئے انتخابات کا اعلان کر سکتے ہیں مگر موجودہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے، ہماری کوشش ہوگی کہ مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائیں، ختم نبوت اور الیکشن ترامیم کے بارے میں کمیٹی بنی ہوئی ہے رپورٹ جلد آنی چاہیے۔ بلاول زرداری کا ملتان میں 15دسمبر کو تاریخی جلسہ ہو گا، پیپلز پارٹی کے کچھ حلقوں میں گڑ بڑ کی کوشش کی جارہی ہے ۔ جلسے سے قبل اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں گی، و فاق میں بھی پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی اور پنجاب میں بھی ۔ وہ جمعہ کو فوارہ
چوک پر پارٹی سیکرٹریٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر جاوید صدیقی، خواجہ رضوان عالم بھی موجود تھے۔ یوسف رضا گیلانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہی ہو گی ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو پیپلز پارٹی کے منشور اور پروگرام کے ساتھ چلے گا وہی پیپلز پارٹی کے ساتھ چلے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ