ایشنز ٹورمیچ‘انگلینڈ پہلی اننگز میں 515رنز بناکرآؤٹ

48
ٹاؤنسول: انگلینڈ کے بلے باز ڈیوڈ مالا ن آسٹریلیا اے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاٹ کھیلتے ہوئے
ٹاؤنسول: انگلینڈ کے بلے باز ڈیوڈ مالا ن آسٹریلیا اے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاٹ کھیلتے ہوئے

ٹاؤنسول (جسارت نیوز) انگلینڈ کی ایشز سیریز سے قبل آخری وارم اپ میچ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی، انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 515 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ڈیوڈ مالان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی اور 109 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان جوروٹ 83 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، میتھیو شارٹ نے 4 اور فالنز نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں کرکٹ آسٹریلیا الیون نے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنا لیے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلیے مزید 144 رنز درکار ہیں۔ ٹاؤنسول میں جاری ٹور میچ کے تیسرے روز انگلش ٹیم نے 337 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو جوروٹ 62 اور ڈیوڈ مالان 57 رنز پر کھیل رہے تھے، دونوں بلے بازوں نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کاا سکور 380 تک پہنچا دیا، روٹ 83 رنز بنا کر مائیلنکو کی گیند کا نشانہ بنے، جونی بیئرسٹو 19 رنز بنا کر چلتے بنے، 438 کے مجموعی اسکور پر مالان 109 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر آؤٹ ہو گئے، معین علی کا بلا بھی نہ چلا اور صرف 5 رنز بنا سکے، اوورٹن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے،ا سٹورٹ براڈ 10 رنز بنا کر میدان بدر ہوئے، 515 کے اسکور پر انگلینڈ کی آخری وکٹ گری جب کرس ووکس 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کرین نے 25 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، میتھیو شارٹ نے 4، فالنز نے 3 اور مائیلنکو نے 2 وکٹیں لیں۔