آسٹریلیا کا انگلینڈ کے خلاف پہلے ایشز ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

55
برسبین: اسٹیون اسمتھ اور ٹریوور ہونزانگلینڈ کے خلاف اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے 
برسبین: اسٹیون اسمتھ اور ٹریوور ہونزانگلینڈ کے خلاف اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے 

سڈنی(جسارت نیوز) کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف شیڈول ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کیلیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، وکٹ کیپر ٹم پین کی 7 برس بعد دوبارہ واپسی ہوئی ہے، کیمرون بنکرافٹ اور شان مارش کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ گلین میکسویل، میتھیو ویڈ اور میٹ رینشا سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 23 نومبر کو برسبین میں شروع ہو گا، انگلش ٹیم سیریز میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ آسٹریلوی سلیکٹرز کے مطابق انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے مضبوط اور متوازن اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے، امید ہے کہ کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلا کر اپنی سلیکشن کو درست ثابت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ساؤتھ آسٹریلیا کے سوئنگ بولر چیڈ سیئرز کو بھی13 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، اعلان کردہ اسکواڈ کپتان اسٹیون اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر، کیمرون بنکرافٹ، عثمان خواجہ، پیٹر ہینڈزکامب، شان مارش، ٹم پین، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، نیتھن لیون، جوش ہیزلووڈ، جیکسن برڈ اور چیڈ سیئرز پر مشتمل ہے۔

حصہ