قومی ٹی ٹوئنٹی ‘کراچی وائٹس کی پہلی فتح‘لاہور وائٹس نے فاٹا ہرادیا

43

راولپنڈی (جسارت نیوز) قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ میں لاہور وائٹس نے فاٹا کو 41 رنز اور کراچی وائٹس نے راولپنڈی کو 14رنز سے شکست دیدی‘لاہور وائٹس کی ایونٹ میں دوسری جب کہ کراچی وائٹس کی پہلی کامیابی ہے۔ایونٹ کے پہلے میچ میں فاٹا کی ٹیم 213 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 172 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، کپتان حماد اعظم کی نصف سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، لاہور وائٹس کے کپتان سلمان بٹ 74 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، کامران اکمل کو 29 گیندوں پر 63 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں جمعہ کو کھیلے گئے 13 ویں میچ میں لاہور وائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، کامران اکمل نے کپتان سلمان بٹ کے ساتھ مل کر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو 94 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا، کامران کمل نے 29 گیندوں پر 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 63 رنز کی اننگز کھیلی، سمیع اسلم 11 اور عمر اکمل ایک رن بنا کر چلتے بنے، اس کے بعد عامر یامین نے کپتان بٹ کا ساتھ دیا، دونوں بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور چوتھی وکٹ میں 75 قیمتی رنز جوڑ کرا سکور 203 تک پہنچا دیا، عامر یامین 26 گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سلمان بٹ نے 74 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، سہیل اختر نے 2، حماد اعظم اور اوسامہ میر نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں فاٹا کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18.3 اوورز میں 172 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، حماد اعظم کی 50 رنز کی اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آئی، مختار احمد 30، نوید ملک 13، اویس ضیاء 9، خوشدل شاہ 16، سہیل اختر 18، آصف آفریدی 14، اوسامہ میر 2، محمد عرفان ٹو صفر اور ثمین گل 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، وہاب ریاض نے 3 جبکہ بلال آصف اور امید آصف نے 2، 2، عماد بٹ نے ایک وکٹ لی۔ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں کراچی وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرروہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر ایک 178رنز کامجموعہ اسکوربورڈ پر سجایا۔ خرم منظور ایک رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اسد شفیق نے 72رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ اکبر الرحمن 15‘حارث سہیل 2‘شاہد یوسف 21‘سرفراز احمد 30رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ‘ انور علی 15او ر رومان رئیس 4رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد عرفان نے 2‘سہیل تنویر‘محمد عباس اورشاداب خا ن نے ایک ‘ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں راولپنڈی کی ٹیم مقرروہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر164رنز بناسکی۔ عمر امین 28رنز بناکر حارث سہیل کا شکار ہوگئے۔ ناصر نواز 5‘محمد نواز7‘افتخار احمد 25‘فواد عالم 20‘ سہیل تنویر 24‘رمیزعزیز اور شاداب خان صفررنز بناکر پویلین لوٹے۔ عمیر مسعود 24رنز بناسکے۔ محمد عرفان 19اور محمد عباس 7رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ انور علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی‘ رومان رئیس اور اعظم حسین نے 2‘2جب کہ تابش خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

حصہ