پاک نیوی کو مزید 2سال کیلیے باسکٹ بال کھیلنے کے حقوق مل گئے

37

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان باسکٹ بال فیڈ ریشن کی جنر ل کونسل کا اجلاس قائم مقام صدر بریگیڈیئر محمدافتخار منصورکی زیرصدارت منعقد ہوا‘ جس میں سیکریٹر ی خالد بشیر اور تمام صوبوں ، ڈویژنوں اور اداروں کے نمائند وں کے علاوہ کراچی کے صدر غلام محمدخان سندھ کے نمائند ے خرم رفیع اور یعقوب قادری نے شرکت کی۔ 4 گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ اس موقع پر باکومیں منعقد ہونے والے تھری ٹورنامنٹ کی رپورٹ پیش کی گئی اجلاس میں نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے پر ایک گرلز اور 4بوائز کھلاڑیوں پر نقد جرمانہ کی سزا کافیصلہ کیا گیا‘ جبکہ پاکستان نیوی کو مزید 2 سال کے لیے کھیلنے کے حقوق دیے گئے‘ اجلاس میں نیشنل بینک ، زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کو باسکٹ بال کھیل کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کرنے پرخراج تحسین ادا کیا گیا‘ اجلاس میں غلام محمدخان نے 4 دسمبر تا9 دسمبرکراچی میں منعقدہونے والی قومی ڈیپارٹمینٹل چمپیئن شپ کی تیاریوں سے آگا ہ کیا اور بتا یا کہ چمپئن شپ کی بھر پور تیاریاں جاری ہیں اور شائقین باسکٹ بال کے عظیم کھلاڑیوں کے کھیل کے منتظر ہیں ۔اس موقع پر یہ بھی بتایاگیا کہ کئی افراد غیرقانونی طور پر کھلاڑیوں کو غیر ملکی دورے پر لے جاتے ہیں جس پر اجلاس میں ان کھلاڑیوں کوڈراپ کرنے اور ان افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔ اجلاس میں 2017 کے لیے متعدد چمپئن شپ اسکول ، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر مختلف اضلاع میں کرانے کا فیصلہ کیا اور ڈویژن ایسوی ایشن کو ہد ایت دی گئی کہ وہ اپنے ڈویژن میں کلبز اور اسکول لیول پر ٹورنامنٹ فوراً شروع کریں اس موقع پر غلام محمدخان نے انکشاف کیا کہ کراچی میں کے پی ٹی نے اپنے باسکٹ بال کورٹ کی بے مثال تزئین وآرائش کے کام کا آغاز کردیا ہے اور منیجراسپورٹس کرنل سید بصیرعالم اس سلسلے میں بے پناہ منت کررہے ہیں جبکہ نیشنل بینک نے بھی اپنے اسپورٹس کمپلیکس پر باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے جبکہ کراچی میں نیشنل بینک کے پی ٹی اور پی این ایس سی کی ٹیموں کی بحالی کے لیے متعلق اداروں سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اجلاس میں نیشنل بینک کے کھیلوں کے سربراہ اویس اسد خان اور زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے ڈائریکٹراسپورٹس انوار حسین خانزادہ کا باسکٹ بال کھیل میں فروغ اورسرپر ستی کرنے پر زبردست خراج تحسین ادا کیا گیا۔