وزیراعظم اور آرمی چیف 21 نومبر کو سعودی عرب جائیں گے

67

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 21 نومبر کو سعودی عرب جائیں گے،وہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر اعلی ٰحکام سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خان عباسی 21 نومبر بروز منگل کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔ وزیراعظم شاہد خان عباسی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ اس وقت سعودی عرب اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اور وہاں متعدد شہزادوں اور وزرا کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا جاچکا ہے جب کہ برطانوی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے بیٹے کے حق میں تخت سے دستبرداری کا امکان ہے۔

یاد رہے گزشتہ ماہ وزیر خارجہ خواجہ آصف اور چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے بھی سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے دارالحکومت ریاض میں دہشتگردی کیخلاف بننے والے سعودی اتحاد کے اعلی سطح کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔