ن لیگ کو توڑنے کی سازش کرنے والے ناکام ہوں گے،مریم نواز

109

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواازشر یف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہا کہ ( ن) لیگ متحد ہے اسے توڑنے کی سازش کرنے والے ناکام ہوں گے۔

این اے 120کے دورے کے دوران پارٹی کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو میں مر یم نوازشر یف نے کہا کہ (ن) لیگ آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت ہے اور آئندہ عام انتخابات میں بھی تمام تر سازشوں اور مخالفین کی الزام تر اشیوں کے باوجود (ن) لیگ کامیاب ہوگی اور 2018میں بھی شیر زور سے دھاڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین 72 لوگوں کے چھوڑنے کی بات کرتے رہے ہیں مگر انکی یہ خواہش ہوسکتی ہے،حقیقت نہیں ن لیگ متحدتھی اور رہے گی،سازشی عناصرناکام ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی کیسز میں اللہ تعالی اچھا فیصلہ کرے گا،اب وقت بدل گیا ہے اب لوگ بات کرتے ہیں ڈرتے نہیں بلکہ حق اور سچ کی بات کرتے ہیں اور (ن) لیگ سیاسی مخالفین کو ہر محاذ پر شکست دیگی اور یہ نوازشر یف ہی جن کے اقتدار میں آنے سے ملک کو بحرانوں سے نجات ملی اور ملک میں ترقی اورخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔

حصہ