تربت سے مزید 5 افراد کی لاشیں برآمد

129

تربت کے علاقے تاجبان سے مزید 5افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ، تین لاشوں کی شناخت ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے تاجبان سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ لیویز کے مطابق لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 5 میں سے تین لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔مقتولین کے نام عثمان قادر ،دانش علی اور بدرمنیر ہیں جن کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔ دو افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے تربت میں5افراد کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت سوز واقعات بلوچی روایات کے منافی ہے، بزدل دہشتگرد معصول اورنہتے لوگوں کا خون بہارہے ہیں۔

واضح رہے کہ بدھ کو بھی تربت سے 15 افراد کی لاشیں ملی تھیں جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا اور مقتولین کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا۔

حصہ