اسحاق ڈارعلیل، وزارت خزانہ کا قلمدان وزیراعظم کے پاس ہے،مصدق ملک

61

ترجمان وزیراعظم ہا ؤ س ڈاکٹر مصدق ملک نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مستعفی ہونے کی اطلاعات پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی علالت کے باعث قلمدان وزیراعظم کے پاس ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان مصدق ملک نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وزارت سے مستعفی ہونے کی اطلاعات پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈارکی علالت کے باعث رولزکے تحت وزارت خزانہ کا قلمدان پہلے ہی وزیر اعظم کے کنٹرول میں چلا گیا، وزیراعظم وزارت خزانہ سے متعلق تمام معاملات احسن طریقے سے نبھارہے ہیں اور تمام امور پربریفنگ لے رہے ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ عدالتی احکامات کی صورت میں اسحاق ڈارکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا جائزہ لیا جائیگا، وزرا پرالزامات لگتے ہیں، ایسے توساری کابینہ کا نام ای سی ایل میں آجائے گا۔