قیدیوں کے مسائل حل کرنے کیلیے5نکاتی ایجنڈا بناؤں گا، مفتی قوی

73

ملتان(آن لائن+صباح نیوز) قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی نے اپنے جیل میں گزارے گئے ایام کو مطالعاتی و معلوماتی دورہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں پولیس کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کیا اور تمام جوابات میڈیا کے ساتھ بھی شیئر کیے، قیدیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے5نکاتی ایجنڈا بناؤں گا، جیلوں میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو بے گناہ ہیں جن کی فلاح کے لیے کام کریں گے۔رہائی کے بعدملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا
کہ قندیل بلوچ کے قتل کو 17 ماہ ہوگئے اس دوران تمام سوالوں کے جواب دیے اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا لیکن پولیس کی جانب سے اب تک چالان مکمل نہیں کیا گیا، اس دن خوشی ہوگی جب تفتیشی افسر مکمل چالان پیش کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ