تحریک لبیک نے احتجاج ملک بھر میں پھیلانے کا اعلان کردیا

82

راولپنڈی/ اسلام آباد/ لاہور/ گجرات (آئی این پی) تحریک لبیک یا رسول اللہ کے رہنماؤں پیر محمد افضل قادری، علامہ خادم حسین رضوی ودیگر نے حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت نے فوری طور پر وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کو برطرف اور ختم نبوت حلف نامہ ختم کرنے والوں کیخلاف کارروائی نہ کی تو آئندہ چند دنوں میں احتجاج میں شدت آجائے گی اور اس کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلا دیں گے ۔فیض آباد میں ختم نبوتؐ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف تحفظ ختم نبوت ہے جس کے لیے جانیں ہتھیلیوں پر رکھ کر میدان میں آئے ہیں،مطالبات پورے کرائے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔ پنجاب میں ہمارے ہزاروں علماء مشائخ اور کارکن گرفتار ہیں لیکن ہم تحفظ ختم نبوت کے لیے گرفتاریاں ہی نہیں جانیں قربان کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اسلامیہ جمہوریہ پاکستان میں ختم نبوت کیخلاف سازش کرنے والوں کو سزا نہیں دی جارہی لیکن تحفظ ختم نبوت کے لیے آواز بلند کرنیوالوں کو ظلم وتشدد اور گرفتاریوں کا سامنا ہے۔

حصہ