اسلام آباد ہائیکورٹ،قادیانیوں کا علیحدہ ڈیٹا بنانے کیلیے درخواست 

54

اسلام آباد (آن لائن )الیکشن ایکٹ میں ترامیم کے خاتمے اور قادیانیوں کا علیحدہ ڈیٹا بیس مرتب کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔درخواست تحریک ختم نبوت کے رہنما مولانا اللہ وسایا نے ایڈووکیٹ حافظ عرفات کے توسط سے دائر کی ہے۔درخواست میں وزارت داخلہ،قانون اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ
الیکشن ایکٹ 2017 ء میں کی جانے والی ترامیم کے نتیجے میں ختم نبوت کے حوالے سے آئین میں موجود اہم شقیں خارج کر دی گئی ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئینی ترمیم کے نتیجے میں ختم کی جانے والی ختم نبوت کی شقوں کو بحال کیا جائے۔ درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017ء کیذریعے ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کیذمے دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔درخواست میں سول سروس میں موجود قادیانیوں کا علیحدہ ڈیٹا بیس مرتب کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

حصہ