نواز شریف نے ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا

75

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے تین ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

منگل کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے تین ریفرنسوں کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کیا جس کے حوالے سے نواز شریف کے وکیل اعظم تارڑ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں درج وجوہات کو زیر غور نہیں لایا گیا ۔ احتساب عدالت نے جلد بازی میں فیصلہ دیاہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تین ریفرنسوں کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔اعظم تارڑ نے اپیل منگل کو ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے احتساب عدالت نے نوازشریف کی تین ریفرنسوں کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی تھی۔

حصہ