کراچی میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں کمی

221

کراچی میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں باترتیب 10 اور 15 روپے کمی ہوگئی۔

کراچی سبزی منڈی مارکیٹ کمیٹی کے نائب صدر محمد آصف کے مطابق منڈی میں مقامی ٹماٹر کی سپلائی سمیت درآمدی ایرانی ٹماٹر کی سپلائی بڑھی ہے اور ساتھ ہی پیاز کی سپلائی بھی آنا شروع ہوگئی ہے ۔مارکیٹ کمیٹی کے مطابق ہے کہ ہول سیل میں درجہ اول ٹماٹر فی کلو 10 روپے سستا ہوکر 70 روپے اور درجہ دوئم 50 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔تین روز میں فی من پیاز 600 روپے سستا ہوا، جو اب 14 سو روپے فی من فروخت کیا جارہا ہے۔ ہول سیل میں فی کلو 15 روپے سستا ہوکر 40 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا ہے۔ بازاروں کم نرخ پر پیاز اور ٹماٹر کی فروخت کو یقینی بنانا کمشنر کراچی انتظامیہ کا کام ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ