قبرستان کچرے کے ڈھیر میں تبدیل 

20

کراچی شہر میں جہاں کچرے کے مسائل بڑھتے جا رہے وہیں کراچی میں موجود قبرستان بھی کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوتے جا رہے ہیں ۔یوسی 29میں موجود قبرستان کے اطراف کچرے کے ڈھیر جمع پڑے ہیں۔ قبرستان سے ملحقہ سڑک بھی کچرا کنڈی کے منظرپیش کررہی ہے۔قہرستان میں موجود پھول بیچنے والے افراد کا کہنا تھا کہ علاقے میں کچرا کنڈی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ رات کے اندھیرے میں گھروں کا کچرا قبرستان میں لا کر پھینک رہے ہیں جو انتہائی افسوس ناک اور لمحہ فکر ہے ۔ عبرت کی جگہ کو بھی کچرا کنڈی بنا دیا گیا ہے۔ منتخب نمائندوں کے ساتھ علاقہ مکینوں کا بھی اولین فرض بنتا ہے کے قبرستان کے تقدس کا خیال رکھا جائے ۔اسی طرح یوسی میں موجود اقلیتی قبرستان بھی زبو حالی کا شکار ہے۔ اطراف میں موجود کچرے کی بہتات کی وجہ سے قبرستان کچرا کنڈی کے مناطر پیش کر رہا ہے کچرے کی وجہ سے اطراف کی قبریں کچرے میں دب چکی ہیں ۔

حصہ