انڈر19یوتھ ایشیا کرکٹ ‘ پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں شکست 

60
کوالالمپور :انڈر19 ایشیا یوتھ کرکٹ کپ میں قومی بلے باز افتتاحی میچ میں افغانستان کے خلاف شاٹ کھیلتے ہوئے
کوالالمپور :انڈر19 ایشیا یوتھ کرکٹ کپ میں قومی بلے باز افتتاحی میچ میں افغانستان کے خلاف شاٹ کھیلتے ہوئے

کوالالمپور(جسارت نیوز) ایشیا یوتھ کرکٹ کپ انڈر19کے پہلے ہی میچ میں پاکستان ٹیم کو افغانستان کے ہاتھوں بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستانی ٹیم مقررہ20اوورز میں صرف57رنز ہی بنا سکی۔ افغانستان ن کی ٹیم نے آسان ہدف صرف 9.1اوورز میں3وکٹوں کے نقصان پر58رنز کا ہدف عبور کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، حسان خان اور محمد حماد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسرے میچ میں سری لنکا نے یو اے ای کو 7 وکٹ سے مات دیدی۔تفصیلات کے مطابق جمعے کو کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، گرین شرٹس 20 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر صرف 57رنز بنا پائے، پہلی 2 وکٹیں بغیر کوئی رن اسکور کیے گریں جبکہ تیسرا بیٹسمین مجموعے میں ایک رن جوڑ کر پویلین لوٹا، محمد طلحہ 14، محمد محسن خان اور حسان خان 12‘12رنز بنا سکے، ان کے علاوہ کوئی بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکا، 5 بیٹسمین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی جانب سے مجیب نے 23 رنز کے عوض 6 شکار کیے، یوسف زازئی نے 13جبکہ کپتان نوید الحق نے21رنز کے عوض 2‘2 وکٹیں اڑائیں۔افغانستان نے9.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 58 رنز کا ہدف عبور کر لیا، ناصر وحدت 25 رنز پر ناقابل شکست رہے، رحمان اللہ گرباز نے 13 رنز بنائے۔ شاہین آفریدی، حسان خان اور محمد حماد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسرے میچ میں سری لنکا نے یو اے ای کو 7 وکٹ سے مات دیدی۔

حصہ