انٹرنیشنل فٹبال دوستی میچ‘ایران ‘آئرلینڈ ‘فن لینڈ کی ٹیمیں کامیاب

32
لندن : انٹرنیشنل فرینڈلی فٹبال میچ میں کولمبیا اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلے گئے میچ کا منظر
لندن : انٹرنیشنل فرینڈلی فٹبال میچ میں کولمبیا اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلے گئے میچ کا منظر

لندن (جسارت نیوز) انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز میں ایران، آئرلینڈ، فن لینڈ، آرمینیا، رومانیا اور لکسمبرگ کی ٹیموں نے فتوحات حاصل کیں، مصر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میچ منسوخ کر دیا گیا۔ انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال کے سلسلے میں مختلف ممالک میں کھیلے گئے میچز میں ایران نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاناما کو دلچسپ مقابلے کے بعد2-1 گولز سے ہرا کر کامیابی حاصل کی، آئرلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو زبردست مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دی، آرمینیا نے شاندار کھیل کی بدولت بیلاروس کو ایک کے مقابلے میں 4 گولز سے ہرا کر کامیابی سمیٹی، رومانیا نے ترکی کو 2-0 گولز سے زیر کیا، لکسمبرگ نے ہنگری کو ایک کے مقابلے میں 2 گولز سے شکست فاش سے دوچار کیا، فن لینڈ کی ٹیم ایستونیا پر حاوی رہی اور اس نے ایستونیا کو با آسانی 3-0 گولز سے ہرایا۔جب کہ مصر اور عرب امارات کا دوستی میچ منسوخ کردیاگیا ۔

حصہ