ایشنر ٹورمیچ‘انگلینڈ کی آسٹریلیا الیون کے خلاف پوزیشن مضبوط

42
ایڈیلیڈ: انگلش بلے باز مارک اسٹونمین 4روزہ ٹورمیچ میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے روز شاٹ کھیلتے ہوئے 
ایڈیلیڈ: انگلش بلے باز مارک اسٹونمین 4روزہ ٹورمیچ میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے روز شاٹ کھیلتے ہوئے 

ایڈیلیڈ(جسارت نیوز) کرکٹ آسٹریلیا الیون کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف جاری ایشز ڈے اینڈ نائٹ 4 روزہ میچ کی دوسری اننگز میں مشکلات سے دوچار ہے، کرکٹ آسٹریلیا الیون نے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز بنا لیے اور اسے کامیابی کے لیے مزید 194 رنز درکار ہیں، میتھیوشارٹ 28 اور سندھو 17 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، کرس ووکس نے 4 وکٹیں لیں، قبل ازیں انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 203 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور اس نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کو فتح کے لیے مجموعی طور پر 264 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ایڈیلیڈ میں جاری ٹور میچ کے تیسرے روز انگلش ٹیم نے 5 رنز بغیر کسی نقصان دوسری نا مکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 203 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جونی بیئرسٹو اور اسٹونمین کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، بیئرسٹو 61 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ اسٹو نمین 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جوروٹ ایک رن بنا سکے، مائیلنکو نے 5 سندھو نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کی ٹیم دوسری اننگز میں مشکلات سے دوچار ہے اور 70 رنز پر اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ چکے ہیں، 25 رنز پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد میتھیوشارٹ اور سندھو نے ٹیم کو سہارا دیا۔

حصہ