فجی فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر کے رگبی لیگ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

29
کینبرا : رگبی لیگ ورلڈ کپ میں فجی اور اٹلی کے درمیا ن کھیلے گئے میچ کا منظر
کینبرا : رگبی لیگ ورلڈ کپ میں فجی اور اٹلی کے درمیا ن کھیلے گئے میچ کا منظر

کینبرا (جسارت نیوز) فجی کی ٹیم رگبی لیگ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، فجی نے اپنے آخری گروپ میچ میں اٹلی کو شکست دے کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کی اور اس کے ساتھ ہی لاسٹ ایٹ میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، فجی نے اس سے قبل امریکا اور ویلز کی ٹیموں کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔ جمعے کو کینبرا میں کھیلے گئے میچ میں فجی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اٹلی کو 38-30 پوائنٹس سے ہرا کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔

حصہ