بنگلادیشی کوچ ہتھورا سنگھے مستعفی، سری لنکا میں ذمہ داری سنبھالیں گے

22

ڈھاکا(جسارت نیوز ) بنگلادیشی کوچ چندیکا ہتھورا سنگھے نے استعفی دیدیا ، وہ اب اپنے آبائی ملک سری لنکا کی کوچنگ سنبھالیں گے۔ تفصیلا ت کے مطابق بنگلادیشی کوچ چندیکا ہتھورا سنگھے نے استعفی دیدیا ہے ۔ چندیکا ہتھورا کے دور میں بنگال ٹائیگرز کی کارکردگی میں خاصی بہتری آئی مگر وہ اپنے کام میں مداخلت سے خوش نہ تھے، ہتھورا سنگھے گزشتہ برس اکتوبر میں بھی مستعفی ہو گئے تھے مگر بنگلادیشی بورڈ نے انھیں منا کر کام جاری کرنے پر راضی کر لیا تھا، یاد رہے کہ سری لنکا کو جون میں گراہم فورڈ کے جانے سے مستقل کوچ کی تلاش ہے۔ اور سری لنکن حکام گزشتہ3 ماہ سے ہتھوراسنگھے کے ساتھ رابطے میں ہیں، وہ پہلے ذمہ داری سنبھالنے سے انکار کر چکے مگر اب آمادہ نظر آتے ہیں، ان کے قریبی دوست تھیلان سمارا ویرا کوبھی حال ہی میں بیٹنگ کوچ بنایا گیاہے۔

حصہ