فیصل اقبال بھی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کے لیے سرگرم ہوگئے

26

لاہور(جسارت نیوز)سری لنکا کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریزمیں بیٹنگ لائن کی بدترین ناکامی کے بعد جہاں فوادعالم ایک میڈیا گروپ کے ذریعے مہم چلواکر کسی حد تک سلیکٹرزکو دباؤ میں لانے میں کامیاب ہوگئے ہیں وہیں کراچی ہی کے ایک دوسرے نظر انداز بلے بازفیصل آبادنے بھی ٹیم میں کم بیک کرنے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔گزشتہ روز ٹیسٹ بیٹسمین فیصل اقبال نے قومی اکیڈمی میں مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور سے ملاقات کی اورانہیں اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی سے آگاہ کیاجب کہ قومی اکیڈمی کے ڈائر یکٹر مدثر نذر سے بھی علیحدگی میں میٹنگ کی۔ مصباح الحق کے دور میں وہ کئی دوروں میں ٹیم کے ساتھ رہے لیکن انہیں موقع دینے سے گریز کیا گیا۔ فیصل اقبال کا خیال ہے کہ جاوید میاں داد کا بھانجہ ہونے پرانہیں سزا دی جارہی ہے۔

حصہ