ایشین بریڈمین سابق کپتان ظہیر عباس پشاور زلمی گروپ کے صدر منتخب

18

لاہور (جسارت نیوز ) پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آئی سی سی کے سابق صدر ظہیر عباس کو پشاور زلمی گروپ کے لیے بطور صدر منتخب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ظہیر عباس جیسے کرکٹ اسٹار پشاور زلمی ٹیم کی صدارت کریں گے دنیائے کرکٹ کا عظیم نام ہمارے ساتھ مل کر کام کرے گا اب پشاور زلمی کو عالمی سطح پر مقبول کیا جائے ۔پشاور زلمی ٹیم میں شمولیت کے بعد ظہیر عباس نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ نے پاکستان کی کرکٹ کو نئے زمانے میں پیش کیا ہے اور وہ پشاور زلمی گروپ کے چیئرمین جاوید آفر ید ی کے نقطہ نظر کی تعریف کرتے ہیں۔ظہیر عباس کا مزید کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ زلمی ٹیم آئندہ پی ایس ایل سیزن 3میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی تاکہ اپنی کامیابی برقرار رکھ سکے۔

حصہ