سازش کے تحت ملک کے اسلامی تشخص کو ختم کیا جارہاہے، جماعت اہلحدیث پاکستان

27

لاہور (خصوصی رپورٹر)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا ہے کہ مفکرپاکستان شاعر مشرق علامہ اقبال کے فلسفہ خودی سے منہ موڑ کر ملک زبوں حالی کا شکار ہوا ، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کے اسلامی تشخص کو ختم کیاجارہا ہے،سیکولر عناصر ایک بار پھرپاکستان کے اسلامی نظریے پر وار کرنا چاہتے ہیں ختم نبوت اور ناموس رسالت قانون کسی انسان کا بنایا ہوا نہیں بلکہ خود اللہ رب العزت نے اپنے محبوب کی ختم نبوت اور ناموس کی حفاظت کا قانون بنایا ہے، سعودی عرب امت مسلمہ کی حیثیت سے قیادت کا حامل ملک ہے۔ اس کے خلاف بیرونی سازشوں پر بھی مسلمانوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ایران اور قطر کومخالفت کی بجائے ، سعودی عرب کا ساتھ دینا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کے روز وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ قادیانی ختم نبوتؐ کے حوالے سے اپنی مذموم کارروائیوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہاکہ تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام متحد ہوکرعقیدہ ختم نبوتؐ اور اسلامی شعائر کے تحفظ کے لیے اندرون و بیرونی طاغوتی قوتوں کی جانب سے ہونے والے حربوں کا مقابلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام ختم نبوت اور ناموس رسالت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی ہم قادیانیوں کی وطن عزیز اور اسلام کے خلاف ہونے والی ریشہ دوانیوں ،ملک میں لادینی قوتوں کی سازشوں کے خلاف اور دو قومی نظریے اور استحکام پاکستان کے خلاف سازشوں کو بے نقاب اور ان کے آگے بند باندھتے رہیں گے،انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ ناموس رسالت کے قانون کی پہلے بھی حفاظت کی ہے اور آئندہ بھی اس کے لیے کسی بھی قربانی دریغ نہیں کریں گے ۔اگر قوم نے اب بھی ہوش کے ناخن نہ لیے تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔

حصہ