اسمال چیمبر چھوٹے تا جروں کے مسائل کو اُجاگر کر نے کا حقیقی فورم ہے ، زبیر طفیل

30
اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کی تقریب سے زبیر طفیل ، ایس ایم منیر ، افتخار ملک ، کاشف چودھری ، سینیٹر الیاس بلور اور دیگر مقررین خطاب کررہے ہیں
اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کی تقریب سے زبیر طفیل ، ایس ایم منیر ، افتخار ملک ، کاشف چودھری ، سینیٹر الیاس بلور اور دیگر مقررین خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد(اے پی پی) صدرآل پاکستان فیڈریشن آف چیمبر زآف کامرس کے صدر زبیر طفیل نے کہا ہے کہ ہماری فیڈریشن حکو مت اور تاجر برادری کے درمیان مسائل کے حل کے لیے پل کا کردار ادا کر تی رہے گی ،ا سمال چیمبر چھوٹے تا جروں کے مسائل کو اُجاگر کر نے کا حقیقی فورم ہے ، ملکی معیشت کے استحکام اور بیرونی قرضوں سے نجات کے لیے خود انحصاری اور شاہانہ اخر جا ت کو کم کر نے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ انڈسٹری اورصنعت کاروں کے ٹیکس مسائل کے حوالے سے حکو مت سے بات چیت کے ذریعے معاملات حل کروائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد چیمبر زآف ا سمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر ایس ایم منیر ، افتخار علی ملک ، سینیٹر الیاس بلور ، عامر عطا ء باجوہ ، آل پاکستان تا جر اتحاد کے مر کزی صدر محمد کاشف چو ہدری ، صدر اسلام آباد چیمبر زآف ا سمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری قاضی الیاس، سجاد سرور ، کامران عباسی ، عمران شبیر عباسی ، رانا ایاز ، ملک سہیل اور دیگر تاجر رہنماؤں نے خطاب کیا۔
افتخار علی ملک نے کہا کہ ملک کے تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز ، یونائیٹڈ بزنس گروپ کے ساتھ ہیں،ہم نے ملکی سطح پر تاجر کو شناخت ، پہچان اور وقار دیا، انھوں نے کہا کہ ہمارے گروپ میں مو جو د خواتین نے ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا ہے،ہم وزیر اعظم سے ا سمال چیمبر کے مر کزی دفتر کے پلاٹ کے حصول کے لیے بات کریں گے۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ تاجروں نے پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب تاجر برادری ہی اس کا تحفظ کرے گی ،ہم نے آئندہ نسل کو بہتر ، خوشحال، مضبوط ، ترقی یافتہ پاکستان دینا ہے، اس کے لیے ہم حکومت سے تعاون کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔محمد کاشف چو ہدری نے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے معاشی پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے،معیشت سے متعلقہ پالیسیاں حقیقی تاجر نمائندوں کی مشاورت سے تشکیل دی جائیں،پاکستان کو بیرونی قرضوں سے نجات دلانے اور خود مختار ملک بنانے کے لیے ایف بی آرمیں اصلاحات اور تاجروں کی عزت نفس کی بحالی وقت کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ منصفانہ قانون کرایہ داری کا نفاذ تاجروں کے تحفظ ، مہنگائی کے خاتمے اور امن و امان کی بہتری کے لیے ضروری ہے،مضبوط معیشت اور باوقار تاجر ہی ملک کی ترقی کے ضامن ہیں۔

حصہ