کھاڈی کی بڑے اسٹور کی تیاریاں مکمل ، افتتاح آج ہو گا

24

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پریمیئم کلاتھنگ اور لائف اسٹائل برانڈ میں پاکستان کے نمایاں مقام رکھنے والے کھاڈی نے لکی ون کراچی میں اب تک کے سب سے بڑے اسٹور کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلیں، دنیا کے سب سے بڑے کھاڈی اسٹور کا افتتاح لکی ون مال کراچی میںآج 11نومبر کو کیا جائے گا۔ 30ہزار اسکوائر فٹ کے رقبے پر مشتمل کھاڈی کا یہ پانچواں فلیگ شپ اسٹور جبکہ پاکستان میں سب سے بڑا ریٹیل اسٹور شمار کیا جائے گا، کھاڈی کی جانب سے اس نئے اسٹور کی افتتاح پر 30فیصد ڈسکاؤنٹ دینے کا بھی اعلان کیا ہے، جو کہ 11نومبر کی صبح 9بجے سے اسٹور کے افتتاح سے لے کر40گھنٹے بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔یاد رہے اس سے قبل بھی کھاڈی کی جانب سے پیکجز مال لاہور کے افتتاح پر 38گھنٹے بغیر کسی وقفے کے رعایتی سیل کا اعلان کیا گیا تھا جسے صارفین کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی تھی ، کھاڈی نے تمام معرو ف برانڈ ز کے لیے پاکستان میں ایک معیار قائم کررہاہے۔
، اور یہ پاکستان میں پہلی بار ہونے جارہاہے کہ کوئی اسٹور اپنے افتتاح پر نہ صرف چالیس گھنٹے مسلسل کھلا رہے بلکہ سیل پر خصوصی ڈسکاونٹس بھی فراہم کرے۔

حصہ