روئی کے سرکاری نرخ 6 ہزار 600 روپے اور 7 ہزار 73 روپے پر بند

44
روئی کے سرکاری نرخ 6 ہزار 600 روپے اور 7 ہزار 73 روپے پر بند

کراچی (اے پی پی) روئی کے سرکاری نرخ برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 2017-18ء کے سرکاری نرخ برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 6 ہزار 600 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 7 ہزار 73 روپے پر برقرار رہے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاؤ 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 745 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 155 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 7 ہزار 73 روپے پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی فصل برائے 2017-18ء کی 23 ہزار 900 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار روپے سے 7 ہزار روپے فی من رہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شاہ پور چاکر کی روئی کی 1 ہزار گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 6 ہزار روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ سانگھڑ اور شہداد پور کی روئی کی بالترتیب 2 ہزار گانٹھوں اور 1 ہزار گانٹھوں کے سودے 6 ہزار روپے سے 6 ہزار 200 روپے فی من پر بند ہوئے۔ اسی طرح خان پور اور رحیم یار خان کی روئی کی بالترتیب 3 ہزار گانٹھوں اور 1 ہزار 800 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 900 روپے سے 7 ہزار روپے فی من رہے۔
جبکہ صادق آباد اور گھوٹکی کی روئی کی 1 ہزار 600 گانٹھوں اور 1 ہزار 200 گانٹھوں کے سودے بھی 6 ہزار 900 روپے سے 7 ہزار روپے فی من پر بند ہوئے۔

حصہ