شیخ مستفیض الدین نواب پاکستان انڈسٹریل اینڈ بزنس فورم کے بلامقابلہ صدر منتخب

17

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان انڈسٹریل اینڈ بزنس فورم کے چھٹے سالانہ انتخابات برائے سال 2017-18کے سلسلے میں ایک غیر معمولی اجلاس مرکزی دفتر واقع زمان ٹاؤن کورنگی انڈسٹریل ایریا کراچی میں منعقد ہوا۔ جس میں شیخ مستفیض الدین نواب صدر اور غلام کسباتی سینئر نائب صدر اور نعمان بدر فاروقی بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہوگئے جبکہ نوید بدر فاروقی،کامران خان، حارث مغل، یامین عباسی، اسلم نورانی، عارف محمود اور صدیق ملک کا اراکین منیجنگ کمیٹی کے لیے انتخاب عمل میں آیا اس موقع پر نومنتخب صدر شیخ مستفیض الدین نواب نے تمام عہدیداران واراکین کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی جبکہ تمام احباب کا شکریہ بھی ادا کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صنعتکار وتاجر برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرائیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ تاجر برادری کے ری فنڈز کلیمز کے مسائل کو جلدازجلد حل کیا جائے۔

حصہ