موسم سرما کی آمد،خشک میوہ جات کی دکانوں پررش،قیمتوں میں اضافہ

18

کراچی (اسٹاف رپورٹر)موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی شہر قائد میں خشک میوہ جات کی دکانوں پر رش بڑھ گیا جبکہ ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، شہری اپنی بساط کے مطابق میوہ جات کی خریداری میں مصروف نظر آ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اس مہنگائی کے دور میں خشک میوہ جات کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں لیکن مونگ پھلی، بھنے ہوئے چنے اور کشمش کا ایسی چند چیزوں میں شمار ہوتا ہے جس کو ایک عام آدمی بھی خرید کر استعمال کر سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک میوہ جات کے استعمال سے انسانی صحت بہتر رہتی ہے اور سردی کی وجہ سے پیدا ہونے والی بے شمار بیماریوں سے انسان بچا رہتا ہے لہذا ادویات پر رقم کرنے کے بجائے خشک میوہ جات کو روزمرہ خوراک میں شامل کرلیا جائے تو یہ زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا تاہم ماہرین صحت نے مشورہ دیا ہے کہ خشک میوہ جات کو ایک متناسب مقدار میں استعمال ہی فائدہ مند ہے جبکہ خشک میوہ جات کو رات سے پہلے استعمال کرنا صحت کے لیے مناسب نہیں اور اس سے اجتناب کیا جائے۔

حصہ