چینی سلک روڈ فنڈ اور امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک بیلٹ اینڈ روڈمیں معاہدہ

18

بیجنگ (اے پی پی) چین کا سلک روڈ فنڈ اور امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک اور علاقوں میں توانائی کے منصوبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کریں گے۔چین کے شعبہ بیرونی زرمبادلہ کے حکام کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق سلک روڈ فنڈ اور امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک نے ایک مشترکہ توانائی بنیادی ڈھانچہ سرمایہ کاری پلیٹ فارم تشکیل دیا ہے۔
سرمایہ کاری پلیٹ فارم کے قیام کے حوالے سے بیجنگ میں ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ادارے کے مطابق فریقین بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک اور علاقوں میں نئی توانائی ، تیل و گیس اور بجلی کے شعبے میں بنیادی تنصیبات کے منصوبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کریں گے۔بیان کے مطابق مذکورہ اقدام سینہ صرف چین اور امریکا کے اعلیٰ مینو فیکچرنگ اداروں کے درمیان تعاون میں اضافہ ہو گا بلکہ اْن علاقوں کی معاشی ترقی کو بھی فروغ ملے گا جہاں سرمایہ کاری کی جائے گی۔یاد رہے کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی مالیاتی معاونت کے لیے سلک روڈ فنڈ کا قیام دسمبر 2014 ء میں عمل میں لایا گیا تھا۔

حصہ