میانمر میں ترک چینل کی صحافیوں کو 2ماہ قید کی سزا

86
نیپیداؤ: میانمر میں زیر حراست ترک شہری اور مقامی ڈرائیور حوالات میں بند ہیں
نیپیداؤ: میانمر میں زیر حراست ترک شہری اور مقامی ڈرائیور حوالات میں بند ہیں

نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمر میں 2 صحافیوں، ان کے مترجم اور ڈرائیور کو 2 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ترک ٹی وی چینل کے ساتھ منسلک صحافیوں کو سزا گزشتہ روز سنائی گئی۔ ٹی آر ٹی ورلڈ سے وابستہ دونوں صحافی اور ان کے عملے پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈرون کے ذریعے وڈیو بنا کر ملکی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ یہ چاروں ٹی آر ٹی ورلڈ کے لیے ایک دستاویزی فلم پر کام کر رہے تھے، جس کے لیے انہوں نے دارالحکومت نیپیداؤ میں پارلیمان کی عمارت کے قریب ڈرون کیمرا اُڑایا تھا۔ واضح رہے کہ چاروں میں کوئی بھی ترک شہری نہیں ہے۔

حصہ