یونیسکوجنرل کانفرنس نے آزولے کی بطور ڈائریکٹر جنرل توثیق کردی

159
یونیسکو کی نئی سربراہ اودرے آزولے کی فائل فوٹو
یونیسکو کی نئی سربراہ اودرے آزولے کی فائل فوٹو

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے ثقافتی و تعلیمی ادارے یونیسکو کی رکن ریاستوں نے اپنے ایک اجلاس میں نئی سربراہ اودرے آزولے کی بطور ڈائریکٹر جنرل توثیق کر دی ہے۔ آزولے کو رواں برس 13 اکتوبر کو ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بطور ڈائریکٹر جنرل منتخب کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز ہونے والی یونیسکو کی 195 رکنی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فرانس کی سابق وزیر ثقافت کی کامیابی کی توثیق کی گئی۔ یونیسکو کی نئی سربراہ بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی ایرینا بوکوووا کی جگہ منصب سنبھالیں گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ