انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کلبھوشن کی اہلیہ سے ملاقات کرانیکی پیشکش 

44

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارت کو کلبھوشن یادیو کی انکی اہلیہ سے ملاقات کرانے کی پیشکش کی ہے۔ پاکستان نے اس سلسلے میں پیشکش کا مراسلہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو بھجوا دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان نے بھارت کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کلبھوشن یادیو کی اہلیہ سے ملاقات کرانے کی باضابطہ پیشکش کی ہے، کلبھوشن کی اہلیہ کو پاکستان بلواکر ملاقات کرائی جائے گی۔بھارتی نیوی کے حاضر سروس کمانڈر اور را ایجنٹ کلبھوش یادیو کو 3مارچ 2016کو پاکستان میں غیر قانونی داخلے پر گرفتار کیا گیا تھا۔بعد ازاں اس نے عدالت میں را کے لیے جاسوسی کرنے اور پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔

حصہ