پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کا 44واں اجلاس نئی دہلی میں ختم

67
نئی دہلی: ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید اور بی ایس ایف کمانڈر دو طرفہ ششماہی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دے رہے ہیں
نئی دہلی: ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید اور بی ایس ایف کمانڈر دو طرفہ ششماہی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دے رہے ہیں

راولپنڈی (صباح نیوز) پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کا 44واں اجلاس نئی دہلی میں ختم ہو گیا ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 3 روزہ اجلاس میں بارڈر مینجمنٹ سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی دونوں فورسز میں معمولی نوعیت کے سرحدی تنازعات جونیئر سطح پر نمٹانے اور دفاعی تعمیرات سے متعلق معاملات فوری حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں تعمیرات روکنے سے متعلق باہمی خدشات دور کرنے کے لیے اقدامات پر بھی اتفاق ہوا ،اسمگلنگ اور بارڈر کراسنگ روکنے کے لیے موثر چیک رکھنے پر بھی بات چیت ہوئی۔ پاکستانی وفد نے سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور شہری جانوں کے نقصان کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ بھارت فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے بچے اور خواتین متاثر ہو رہے ہیں۔ 2003کے سیز فائر معاہدے پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا گیاورکنگ باؤنڈری اور بین الاقوامی سرحد کے قریب دفاعی تعمیرات پر بھی گفتگو ہوئی ۔

حصہ