نواز شریف کی شہباز شریف اور فضل الرحمن سے ملاقاتیں‘ عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان

90

لاہور (نمائندہ جسارت)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ۔اس موقع پر رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی طرف سے قبل از وقت انتخابات کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور الیکشن 2018ء کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے بھی سابق وزیراعظم سے ون ٹو ون ملاقات کی ۔علاوہ ازیں ن لیگ نے سیاسی مخالفین کو بھر پور جواب دینے کے لیے پورے ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کر نے اعلان کیا۔ 20نومبر کو ایبٹ آباد میں جلسہ کرکیمہم کا آغاز کیا جائے گا ۔پارٹی صدر نوازشر یف سمیت دیگر رہنما ملک بھر میں جلسوں سے خطاب کر یں۔

حصہ