ڈپٹی میئر کراچی کو نااہلی کانوٹیفکیشن جاری کردیاجائے‘فاروق ستار 

41

کراچی‘اسلام آباد(اسٹا ف رپورٹر)ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے والے ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کو نااہل قرار دے کر فوری انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا کہ ارشدوہرہ کا ایم کیو ایم چھوڑکر دوسری پارٹی میں شامل ہونا آئین وقانون کی خلاف ورزی ہے۔ڈپٹی میئرکراچی کے عہدے ہٹایاجائے اور نا اہلی کا نوٹیفکیشن فوری جاری کیاجائے۔ خط کے متن میں فاروق ستارنے خط میں رابطہ کمیٹی کے3نومبر کے اجلاس کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ارشدوہرہ سے متعلق مجھے قانونی کارروائی کااختیاردیاگیاتھا۔ خط میں ارشدوہرہ کی خالی سیٹ پرضمنی الیکشن کرانیکامطالبہ بھی کیاگیاہے۔خیال رہے کہ 29 اکتوبر کو ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ نے ایم کیو ایم پاکستان کو خیرباد کہ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔پی ایس پی میں شمولیت کے اعلان کے بعد ارشد وہرہ نے ڈپٹی میئر کراچی کے عہدے سے استعفا دینے سے انکار کرتے ہوئے عہدے پر برقرار رہنے کا اعلان کیا تھا۔

حصہ