انتخابی اصلاحات کیخلاف عمران خان کی درخواست پر عدالت عظمیٰ کا اعتراض

33

اسلام آباد (آن لائن) رجسٹرار عدالت عظمیٰ نے انتخابی اصلاحات سے متعلق عمران خان کی درخواست پر اعتراض لگادیا۔ عمران خان نے گزشتہ دنوں انتخابی اصلاحات بل کے خلاف عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ پاناما کیس کے فیصلے میں نوازشریف کو نااہل کیا گیا لیکن انہیں دوبارہ پارٹی صدر بنوانے کے لیے الیکشن ایکٹ میں ترامیم کی گئیں جو آئین سے متصادم ہیں، کیو نکہ بطور رکن اسمبلی نااہل ہونے والا شخص پارٹی عہدہ نہیں سنبھال سکتا۔ رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگاتے ہوئے کہا کہ یہ درخواست براہ راست عدالت عظمیٰ میں دائر نہیں کی جا سکتی، درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔

حصہ